صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک بجلی بند! بدھ 18 نومبر کراچی کے کونسے علاقے ہونگے متاثر

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کے الیکٹرک نے کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کے نظام کی مرمت اور ضروری دیکھ بھال کے لیے بدھ 18 نومبر 2026 کو مینٹیننس شٹ ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے جس کے باعث متعدد علاقوں میں مختلف اوقات کے دوران بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

کے الیکٹرک کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 52-A بس اسٹاپ، عبداللہ موڑ، آدم جی سائنس کالج، علی بروہی گوٹھ، النور سوسائٹی، بوٹ ویو، ڈی ایچ اے گالف کلب، دھوراجی کالونی، گلستان کالونی، کراچی یونیورسٹی ایمپلائز سوسائٹی، کے ڈی اے اسکیم ون، لیاقت نیشنل لائبریری، خیرپور لائنز اور مہران بوٹلر سمیت متعدد علاقوں کے فیڈرز متاثر ہوں گے۔

اس کے علاوہ مشرف کالونی، نثار شہید پارک، نومان ہیون، پی آئی اے سوسائٹی، پی این آر کالونی، صحافی کالونی، شاہ لطیف ٹاؤن، شاہین لان، شریف آباد، سلور ٹاؤن، سپریم اسٹیل، اوتھل بازار، وندر بازار، یوسف گوٹھ اور ذکی کاٹیجز کے فیڈرز بھی مینٹیننس شیڈول میں شامل ہیں۔

اعلان کے مطابق مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے اوقات الگ الگ مقرر کیے گئے ہیں۔ بعض فیڈرز پر صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک جبکہ متعدد علاقوں میں صبح 7، 8، 9 یا 10 بجے سے شام 5 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

طویل دورانیے کی بندش میں جنرل سوپ اور ہرمن لیب کے فیڈرز پر صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک، مہران بوٹلر پر صبح 10 بجے سے رات 9 بجے تک، سپریم اسٹیل پر صبح 9 بجے سے رات 11 بجے تک اور اسمارٹ ہائی پریشر پر صبح 11 بجے سے رات 11 بجے تک بجلی معطل رکھنے کا شیڈول دیا گیا ہے۔

اسی طرح میکڈا انڈسٹری کے علاقے میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک جبکہ آرٹسٹک ملینرز پلاٹ 6 پر صبح 11 بجے سے دوپہر ایک بجے تک بجلی بند رہے گی۔

کے الیکٹرک کے مطابق یہ بندش معمول کی لوڈشیڈنگ کے بجائے مرمتی کام اور ضروری دیکھ بھال کے سلسلے میں کی جائے گی۔ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی متعلقہ فیڈرز کے مقررہ شیڈول کے مطابق بحال کی جائے گی۔

Related Posts