عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بدھ کے روز کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کی بڑی وجہ امریکا میں گزشتہ ہفتے خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر میں اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔
عالمی منڈی میں امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 56 سینٹ یعنی 0.65 فیصد کمی کے بعد 85 ڈالر 45 سینٹ فی بیرل ہوگئی جبکہ برینٹ کروڈ کے نرخ بھی 16 سینٹ یا 0.17 فیصد گرنے کے بعد 92 ڈالر 98 سینٹ فی بیرل پر آگئے۔
پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 6 بج کر 49 منٹ پر عالمی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی اور برینٹ کروڈ کے مذکورہ نرخ ریکارڈ کیے گئے۔
معاشی ماہرین کے مطابق امریکا میں خام تیل کے ذخائر بڑھنے سے عالمی منڈی میں قیمتوں پر دباؤ پیدا ہوا ہے تاہم مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور اہم سمندری تجارتی راستوں کو لاحق خطرات کے باعث تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان محدود رہ سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی رسد اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال آئندہ دنوں میں قیمتوں کے تعین میں اہم کردار ادا کرے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








