16 شہروں میں فوج تعینات کردی، عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے، میجر جنرل بابر افتخار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

16 شہروں میں فوج تعینات کردی، عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے، میجر جنرل بابر افتخار
16 شہروں میں فوج تعینات کردی، عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے، میجر جنرل بابر افتخار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ 51 شہروں میں کورونا کےمثبت کیسز کی تعداد 5 فیصد سے زیادہ ہے۔ وفاقی حکومت کے احکامات کے مطابق ملک بھر میں آرٹیکل 245 کے تحت سول اداروں کی معاونت کے لیے فوج کو طلب کیا گیا ہے۔

کورونا کے حوالے سے فوج کی تعیناتی پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت کووڈ کے 90 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے 16 شہروں میں فوجی جوانوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے اور اس وقت ہیلتھ کیئر سیکٹر شدید دباؤکا شکار ہے، ملک بھر 750 افراد وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ سول انتظامیہ کی مدد کے لئے افواج پاکستان تیار ہے۔

آکسیجن کی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ صورتحال مزید خراب ہوئی تو انڈسٹری کے لیے مختص آکسیجن اسپتالوں کو دینی پڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگ کورونا ایس او پیز پر عمل کرکے ہی وباء سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

میجر بابر افتخار نے بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا کہ ملک کے تمام اضلاع میں سول انتظآمیہ کی مدد کے لیے فوجی دستے پہنچ چکے ہیں۔ آزمائش کی اس گھڑی میں پاک فوج اپنی عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 976 پوائنٹس کا اضافہ

Related Posts