مادھوری سے متعلق توہین آمیز تبصرہ، نیٹ فلکس کو قانونی نوٹس ارسال


بھارتی تجزیہ کار متھون وجے کمار نے معروف بھارتی اداکاراؤں ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشٹ کی تضحیک کرنے پر نیٹ فلکس کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔
نیٹ فلکس پر نشر کیے جانے والے امریکی سٹکام ’دی بگ بینگ تھیوری‘ میں ایشوریا رائے اور مادھوری کے حوالے سے نازیبا گفتگو نشر کی گئی ہے جس پر اداکاراؤں کے مداحوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
بگ بینگ تھیوری کی ایک قسط میں دو کردار بھارتی اداکاراؤں ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشت سے متعلق بات کرتے ہیں جس میں ایک ایشوریا کو غریبوں کی مادھوری ڈکشٹ کہتا ہے تو دوسرا مادھوری کو طوائف کہہ کر پکارتا ہے۔
گہری باتیں ہر کسی کو سمجھ میں نہیں آتیں، ریشم کا تنقید کرنے والوں کو جواب
شو کے دوران بھارتی اداکاراؤں کے حوالے سے نازیبا اور تضحیک آمیز گفتگو کرنے پرمتھن وجے کمار نے اداکاراؤں کے خلاف غیر اخلاقی الفاظ کے استعمال پر او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو قانونی نوٹس بھیجا اور واقعے سے متعلق فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔
Recently, I came across an episode of the show Big Bang Theory on Netflix where Kunal Nayyar’s character uses an offensive and derogatory term to refer to the legendary Bollywood actress @MadhuriDixit. As a fan of Madhuri Dixit since childhood, I was deeply disturbed by the… pic.twitter.com/pvRCKd5Ne4
— Mithun Vijay Kumar (@MVJonline) March 22, 2023
نوٹس میں کہا گیا کہ اگر نیٹ فلیکس نوٹس کے مطابق ایکشن نہیں لیتا تو اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
نوٹس کے مطابق نیٹ فلیکس جیسی کمپنیوں کےلیے ضروری ہے کہ وہ ایسے مواد کے کلاف کارروائی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو مواد وہ فراہم کررہے ہیں مقامی لوگوں کے جذبات اور ان کی اقدار کے مطابق ہو۔
اس میں یہ بھی کہا گیا کہ ہمیں امید ہے کہ اسٹریمنگ پلیٹ فارم اس میں ملوث تمام افراد کا محاسبہ کرے گا۔