گہری باتیں ہر کسی کو سمجھ میں نہیں آتیں، ریشم کا تنقید کرنے والوں کو جواب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف پاکستانی اداکارہ ریشم نے تنقید کرنے والوں کو اپنی طاقت کسی مثبت چیز پر خرچ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

گزشتہ دنوں اداکارہ ریشم پی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں جہاں پر انہوں نے اپنی نجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر اظہارِ خیال کیا۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میرے والدین بچپن میں ہی گزر گئے تھے جس کے بعد میری بہن نے میری پرورش کی اور کبھی والدین کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اکثر لوگ ڈپریشن کا شکار ہونے کا شکوہ کرتے ہیں مگر وہ ڈپریشن میں یقین نہیں رکھتیں ان کے خیال میں ڈپریشن صرف اللہ سے دوری کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا رمضان اسپیشل ڈرامے ناظرین کو متاثر کرنے میں ناکام رہے؟ جانئے

اس ییان کے بعد ریشم کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر اداکارہ نے ناقدین کو اپنی انرجی کسی مثبت چیز پر لگانے کا مشورہ دے ڈالا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ریشم نے ڈپریشن کو اللہ کے ساتھ کمزور تعلق قرار دینے کے اپنے مؤقف کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے بیان کی وضاحت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ہر انسان کی اپنی سوچ ہوتی ہے اور میرے نزدیک ہر مسئلے کا حل اللہ سے صرف اللہ سے محبت اور لگاؤ ہے پھر چاہے وہ ڈپریشن ہو یا کوئی اور مسئلہ۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ شاید کچھ لوگوں کو میری بات سمجھ نہیں آئی گہری باتیں ہر ایک کو سمجھ آتی بھی نہیں ہیں، تنقید کرنےوالوں کو میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اپنی انرجی کسی مثبت چیز کیلئے سنبھال کر رکھیں۔ اللہ آپ سب کو خوش رکھے آمین۔

Related Posts