لاک ڈاؤن میں توسیع کے بعدنجی اسکولز میں دوبارہ آن لائن لرننگ کلاسز کا اجراء

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاک ڈاؤن میں توسیع کے بعدنجی اسکولز میں دوبارہ آن لائن لرننگ کلاسز کا اجراء
لاک ڈاؤن میں توسیع کے بعدنجی اسکولز میں دوبارہ آن لائن لرننگ کلاسز کا اجراء

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پنجاب حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک توسیع کے اعلان کے بعد نجی اسکولز میں دوبارہ آن لائن لرننگ کلاسز کا اجراء شروع کردیا ہے۔

نجی اسکول کے پرنسپل ملکشاہد رفیق شاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بچوں کا خاصا تعلیمی نقصان ہو چکا ہے لاک ڈاؤن کی وجہ سے دو ماہ سے اسکول بند ہیں جس کی وجہ سے طالب علموں کا نصاب بہت زیادہ پڑھنے والا ہے۔ جبکہ ہم موسم گرما کی چھٹیوں سے قبل طالبعلموں کو تقریبا آدھا نصاب مکمل پڑھا چکے ہوتے ہیں۔

اب چونکہ لاک ڈاؤن ہے اس کی وجہ سے ہم نے دوبارہ آن لائن لرننگ کلاسز کا اجراء شروع کر دیا ہے ہمارا مقصد ہے کہ اسکول بند ہونے کی وجہ سے جو طالبعلموں کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے اس کو کچھ حد تک کم کیا جا سکے۔

جو لائیو کلاسز میں بچے پڑھتے ہیں اس میں اور ان لائن لرننگ میں کافی فرق ہے لیکن پھر بھی کچھ نہ کچھ فائدہ حاصل ہوتا ہے جبکہ حکومت نے جو فیصلہ کیا ہے کہ بچوں کو امتحان لیے بغیر اگلی کلاسز میں پروموٹ کیا جائے گا یہ فیصلہ کسی حد تک غلط ہے۔

اس فیصلے سے آگے جاکر بچوں کے لیے مشکلات ہوں گی میرٹ کیسے سیٹ ہوگا مختلف کالجز کا اپنا اپنا میرٹ ہے جبکہ ایڈمیشن کے لیے طالب علم جائیں گے تو ان کو بہت ساری پرابلمز فیس کرنا پڑیگی۔

بحر حال حکومت کو چاہیے کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور سکولز کو جلدی اوپن کیا جائے تاکہ بچوں کا تعلیمی سال جو ہے وہ ضائع ہونے سے بچ سکے ہم اپنے تائیں کوشش کر رہے ہیں کہ بچوں کا تعلیمی نقصان کم سے کم ہو اور وہ کسی بھی طریقے سے اپنا تعلیمی نصاب مکمل کر سکیں۔

Related Posts