وقت سے پہلے لاک ڈاؤن خانہ جنگی پیدا کرسکتا ہے۔حلیم عادل شیخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آج سندھ کے اصل وزیراعلیٰ کا نام بھی سامنے آچکا ہے حلیم عادل شیخ
آج سندھ کے اصل وزیراعلیٰ کا نام بھی سامنے آچکا ہے حلیم عادل شیخ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں قبل از وقت لاک ڈاؤن خانہ جنگی پیدا کرسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی طرف سے کھوکھلی باتوں کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں۔

تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے سندھ حکومت کے پاس سرے سے کوئی پلان موجود ہی نہیں ہے۔

پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عوام کو سندھ حکومت کی طرف سے کوئی مناسب رہنمائی فراہم نہیں کی گئی۔ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے لوگ اِدھر اُدھر بھاگ رہے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جزوی لاک ڈاؤن کے سبب لوگ بھوک اور افلاس کا شکار ہو کر مر رہے ہیں۔ جلد بازی میں مکمل لاک ڈاؤن کرنے سے خانہ جنگی پیدا ہوسکتی ہے۔ 

Related Posts