بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی غیر قانونی حربے استعمال کر رہی ہے، علی زیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی غیر قانونی حربے استعمال کر رہی ہے، علی زیدی
بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی غیر قانونی حربے استعمال کر رہی ہے، علی زیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سابق وفاقی و زیر و صدر پی ٹی آئی سندھ علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ سندھ میں جس طرح کے حالات سامنے آ رہے ہیں، ہمیں خدشہ ہے کہ کہیں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ پرتشدد اور جان لیوا مشق نہ بن جائیں۔ مخالف امیدواروں کو دھمکانے کے لیے پیپلز پارٹی غیر قانونی حربے استعمال کر رہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے مخالف امیدواروں کو اغوا کیا جا رہا ہے، ان کے خلاف جعلی ایف آئی آر درج کی جارہی ہیں۔

کہیں تجویز و تائید کنندہ اور حمایت کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ علی زیدی نے سوال کیا کہ کیا قومی سلامتی کے اجلاس میں پاکستانیوں کی سلامتی پر بات نہیں ہونی چاہیے تھی؟

قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل ہے کہ اپنا کردار ادا کریں۔ خصوصاً ان سے اپیل ہے جو آج کل غیر جانبدار رہنے کو ترجیح دے رہے۔ انسانی جان کی قیمت پر غیر جانبداری کبھی بھی آپشن نہیں ہوتا۔

علی زید ی کا مزید کہنا تھا کہ کیا شہریوں کے حقوق اور جان و مال کا تحفظ اداروں کی ذمہ داری نہیں؟ خدا نخواستہ دھاندلی یا تشدد ہوا تو ذمہ دار آپ ہی ہوں گے۔ سندھ کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پرامن رہیں۔

مزید پڑھیں:پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے، مفتاح اسماعیل

عوام اتنی بڑی تعداد میں باہر نکلیں کہ ان سے بڑھ جائیں جو آپ کا ووٹ چھیننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ پاکستان پر رحم فرمائے اور ہمیں ان سازشیوں اور جرائم پیشہ مافیا سے بچائے۔ انہوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کی خاطر ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔

Related Posts