پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے، مفتاح اسماعیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر پاکستان کو دیوالیہ ہونےسے بچایا ہے، مفتاح اسماعیل
پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر پاکستان کو دیوالیہ ہونےسے بچایا ہے، مفتاح اسماعیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پیٹرول کی قیمت بڑھا کر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے، ہم نے بجٹ میں غریب افراد پر ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا، کسی قسم کا اضافی ٹیکس نہیں بڑھایا، البتہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بیٹے کی کمپنی پر بھی ٹیکس لگایا ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں پیش رفت ہوئی ہے، شوگر ملز پر ٹیکس بڑھا رہے ہیں، امیر لوگوں پر ٹیکس مزید بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میری کمپنی پر بھی تقریباً بیس پچیس کروڑ کا ٹیکس بڑھ جائے گا، ہم امیروں سے ٹیکس لیں گے، عمران خان نے 4 بڑے خسارے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایل ڈی اے کے اہم اجلاس میں تمام زونز کی کارکردگی رپورٹ پیش

وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گزشتہ 4 سالوں میں ملکی خسارہ بہت زیادہ بڑھ گیا، عمران خان نے 80 فیصد زیادہ قرض لیا، وہ 120 ارب کا خسارہ چھوڑ کر گئے، پیٹرول مہنگا کرنے کے فیصلے شہباز شریف کے لیے آسان نہیں تھے۔

انہوں نے آٹے کی قیمتوں کے بارے میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ پورے پاکستان میں ہم 40 روپے کلو آٹا بیچ رہے ہیں، یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 70 روپے کلو بیچ رہے ہیں، گھی، چاول، دالیں، آٹا اور چینی سستی دیں گے۔

وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ بہتری آئے گی، خوشی ہے کہ اب پی ٹی آئی والے کہہ رہے ہیں کہ مہنگائی کو دیکھنا حکومتی ذمے داری ہے، پہلے وہ کہتے تھے کہ مہنگائی دیکھنا حکومت کی ذمے داری نہیں ہوتی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم معاشی استحکام لا رہے ہیں، جو انہوں نے ختم کر دیا تھا، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ہے، ڈالر کی قیمت بھی نیچے آ رہی ہے، چین 2.3 بلین ڈالرز دینے پر تیار ہے، امید ہے کل تک یہ رقم مل جائے گی، چین سے کل نہیں تو پیر کو رقم ٹرانسفر ہو جائے گی۔

Related Posts