لاہور ہائیکورٹ نے رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

hamza shehbaz remand
LHC grants bail to Hamza Shahbaz in Ramzan Sugar Mills case

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: ہائیکورٹ نے رمضان شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنماء  و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی نقوی اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل بنچ نے حمزہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ حمزہ شہباز نے درخواست میں موقف اپنایا کہ نیب نے بد نیتی کی بنیاد پر رمضان شوگر ملز میں تحقیقات کا آغاز کیا۔

نیب نے رمضان شوگر ملز کے معاملے پر متعدد بار میرے خلاف انکوائری کی مگر کچھ بھی نہیں ملا، ان کا کہنا ہے کہ تحصیل بھوانہ میں نالہ عوامی مفاد میں بنایا گیا تھا، صوبائی کابینہ اور اسمبلی نے سیورج نالے کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔

درخواستگزار نے عدالت کو بتایا کہ نیب کے پاس کوئی واضح ثبوت موجود نہیں ہیں، شریک ملزم شہباز شریف کو پہلے ہی ضمانت پر رہا کیا جا چکا ہے، رمضان شوگر ملز ریفرنس میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد حمزہ شریف شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کا باہر جانا احتساب کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہوگی، فواد چوہدری

حمزہ شہباز شریف پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہے اور گرفتاری سے ذمہ داریوں کی انجام دہی میں ان کو مشکلات کا سامنا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ حمزہ شہباز شریف کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت پر کارروائی 11 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔

Related Posts