مریم نواز کا باہر جانا احتساب کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہوگی، فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fawad-Chaudhry-
Fawad-Chaudhry-

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس ماحول میں مریم نواز کا باہر جانا احتساب کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے باہر جانے، نیب کی کمزور پراسیکیوشن اور عدالتوں سے ریلیف کی وجہ سے احتساب کے بیانئے کو سخت زد پڑی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس ماحول میں مریم نواز کا باہر جانا احتساب کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہوگی، اگر مریم نواز پلی بارگین کے بغیر باہر جاتی ہیں تو پاکستان میں جیلوں کے دروازے کھول دینے چاہیئیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو لندن آنے کی اجازت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے نواز شریف کا ٹریٹمنٹ کو مؤخر کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کے لندن آنے تک نوازشریف نے علاج سے انکار کیا ، ڈاکٹر عدانان

Related Posts