آئیے کشمیریوں کو پیغام دیں کہ پوری پاکستانی قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran-Khan-Tweet
حکومت کا اپوزیشن کو آزادی مارچ کی مشروط اجازت دینے کافیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں تمام پاکستانی کشمیریوں سے اظہارِیکجہتی اور انہیں واضح پیغام دیں کہ پوری پاکستانی قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ کل دن 12 بجے سے 12:30 بجے تک گھروں سے نکلیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کل باہر نکل کر ہم کشمیری بھائیوں کو پیغام دیں گے کہ پوری پاکستانی قوم بھارتی سفاکیت اور 24 روز سے جاری غیر انسانی کرفیو کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی مزید توسیع

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم بچوں اور خواتین سمیت کشمیری باشندوں پر ظلم و تشدد اور قتل کے خلاف ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نسل کشی کے ایجنڈے اور مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کا مذموم منصوبہ چوتھے جنیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہے۔ ہمیں کشمیریوں کو ٹھوس پیغام بھجوانا ہے کہ بحیثیت قوم ہم پوری قوت سے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستانی کل سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر آدھے گھنٹے کے لیے باہر نکلیں اور کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کریں۔ 

یاد رہے کہ  اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ حل کریں گے۔کچھ بھارتی ایجنٹ تکلیف میں مبتلا ہیں کہ میں جذباتی ہوگیا ،لیکن میں ذمہ داری کے ساتھ یہ بات کر رہا ہوں۔

مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ حل کریں گے۔ شیخ رشید

Related Posts