سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی مزید توسیع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی مزید توسیع
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی مزید توسیع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:ایل این جی کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی مزید توسیع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے شاہد خاقان عباسی کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔ کیس کی سماعت معزز جج شاہ رُخ ارجمند نے کی۔نیب کی طرف سے عدالت کو درخواست کی گئی کہ ریمانڈ کی مدت ختم ہوچکی ہے، تاہم ایل این جی کیس میں خاطرخواہ پیش رفت نہیں ہوسکی۔ سابق وزیر اعظم کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاکہ تفتیش جاری رہ سکے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز پارٹی عہدہ کیس، الیکشن کمیشن نے سماعت 3 ستمبر تک مؤخر کردی

معزز ڈیوٹی جج نے نیب سے سوال کیا کہ اب تک نیب نے کتنے دنوں کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا ہے؟ جس پر انہیں بتایا گیا کہ شاہد خاقان عباسی کا 41 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہوچکا ہے۔بعد ازا ں  عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی مزید توسیع کردی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  احتساب عدالت نے   ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کی تھی۔شاہد خاقان عباسی یکم جولائی کو گرفتار ہوئے تھے۔ 

نیب نے گزشتہ 13 روزہ ریمانڈ ختم ہونے کے بعد  شاہد خاقان عباسی کو جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا اوراحتساب عدالت سے  درخواست کی کہ سابق وزیر اعظم سے کی جانے والی تفتیش ابھی تک مکمل نہیں ہو سکی ہے۔ تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید ریمانڈ کی ضرورت ہے، جسمانی ریمانڈ میں کم از کم 14 روز کی توسیع کی جائے۔

مزید پڑھیں: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

Related Posts