مسئلہ کشمیر وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ حل کریں گے۔ شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیخ رشید سے چینی نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات ،ایم ایل ون منصوبے پر گفتگو
شیخ رشید سے چینی نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات ،ایم ایل ون منصوبے پر گفتگو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ حل کریں گے۔کچھ بھارتی ایجنٹ تکلیف میں مبتلا ہیں کہ میں جذباتی ہوگیا ،لیکن میں ذمہ داری کے ساتھ یہ بات کر رہا ہوں۔

ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے دورے کے بعد میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں یہ بات کہتے ہوئے بہت سنجیدہ ہوں کہ ہم بھارت کو تباہ و برباد کردیں گے۔جس نے کشمیریوں کو دھوکا دیا، وہ مودی کا یار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا نیا بیلسٹک میزائل غزنوی دشمن کے پرخچّے اُڑانے کے لیے تیار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ذکر کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ٹرمپ پاکستان اور بھارت دونوں کو دھوکا دے رہا ہے۔ کشمیر کی جنگ شروع ہوچکی ہے۔27 ستمبر کو وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب کرنے والے ہیں۔ 

وزیر اعظم عمران خان کی جہدوجہد کو تاریخی قرار دیتے ہوئے شیخ رشید نے پیشگوئی کی کہ تنازعۂ کشمیر کا حل وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدد سے سامنے آئے گا۔ہم جنگ کے خواہش مند نہیں لیکن اگر جنگ ہوئی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ قوم کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوگا۔ 

وزیر ریلوے نے اعلان کیا کہ وہ 12 بج کر 30 منٹ تک اپنی رہائش گاہ لال حویلی کو بند کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرکے غلط کیا۔ مودی بھارت سمیت پوری دُنیا کو گمراہ کرنا چاہتا ہے لیکن ہم کشمیر کو آزاد کروا کر دم لیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ تھر اور سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنا میری ذمہ داری تھی، اس لیے میں نے دونوں سروسز کو بھارت جانے سے روک دیا ہے۔ اگر کسی میں جرات ہے تو چلا کر دکھائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پیش گوئی کی تھی کہ رواں سال اکتوبر یا نومبر تک پاک بھارت جنگ شروع ہوسکتی ہے۔ کشمیر کی پر فضا وادیاں آگ اور خون میں نہا سکتی ہیں۔ہم سب کو تمام اختلافات بھُلا کر ایک ہوجانا چاہئے۔  میں نے کبھی نریندر مودی کو سمجھنے میں غلطی نہیں کی۔ اکتوبر یا نومبر تک پاک بھارت جنگ دیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 23 دن سے بھارتی وزیر اعظم نے جنگ کا سا ماحول بنا دیا ہے۔ اب تک دونوں ممالک آپس میں کم از کم دس جنگیں یا تو لڑچکے ہیں یا پھر جنگی صورتحال  کے قریب سے ہو کر واپس آگئے۔

مزید پڑھیں: رواں سال اکتوبر یا نومبر تک پاک بھارت جنگ شروع ہو سکتی ہے۔ شیخ رشید کی پیشگوئی

Related Posts