تحریک لبیک کے رہنماؤں کو فورتھ شیڈول میں شامل کئے جانے کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saad Rizvi was released

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:پولیس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں نام ڈالنے کیلئے پابندی کا سامنا کرنے والی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کے بارے میں تفصیلات اکٹھا کرنا شروع کردی ہیں۔

ذ رائع کے مطابق دارالحکومت انتظامیہ نے کالعدم تنظیم کی جائیداد کے بارے میں بھی تفصیلات اکٹھا کرنا شروع کردی۔

سینئر پولیس افسران نے بتایا کہ سیاسی و مذہبی جماعت کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد سے پولیس نے اس کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کی شناخت اور ان کا پتہ لگانا شروع کردیا ہے۔

امکان ہے کہ رہنماؤں اور فعال کارکنان کو اے ٹی اے کے فورتھ شیڈول کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس کے مختلف ونگز، بشمول سی آئی اے، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ اس پر کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:قانون کی بالادستی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے، گورنر عمران اسماعیل کا وزیراعلیٰ سندھ کوخط

انہوں نے کہاکہ پولیس سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم کی مدد سے ان کی نشاندہی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ گزشتہ 3 روز کے دوران ٹی ایل پی کے 110 سے زائد رہنماؤں اور کارکنان کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

تفتیش کار ان کے ساتھیوں اور ان کے ساتھ رابطے میں رہنے والے افراد کے بارے میں تفصیلات تلاش کر رہے ہیں۔

Related Posts