بااثر لینڈ مافیا نے آزاد کشمیر میں گھر ہتھیا لیا، غریب شہری بیوی اور بیٹیوں کو لیکر اسلام آباد میں دربدر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

land mafia seized a citizen's house In Azad Kashmir

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :بااثر لینڈ مافیا نے کشمیر کے شہری کا گھر ہتھیا لیا، غریب شہری بیمار بیوی اور پانچ بیٹیوں کے ساتھ اسلام آباد میں انصاف کا طلبگار، وزیراعظم سے مدد کی درخواست کردی۔

آزاد کشمیر کے علاقے وادی لیپہ کے رہائشی شاہ زمان نے بتایا کہ میں وادی لیپہ میں رہائش پذیر تھا وہاں کے مقامی قبضہ مافیا بااثر افراد برکت اللہ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ جبری طور پر میری زمین اور مکان چھین لیا ہے ۔

شاہ زمان نے بتایا کہ انہوں نے مجھے کہا کہ دو لاکھ روپے بھتہ دو گے تو پھر تم اس علاقے اور اس مکان میں رہ سکتے ہو اور زبردستی دو لاکھ روپے دینے کا اسٹامپ لکھوالیا جس کی بناء پر دی گئی مدت ختم ہونے پر وہ لوگ مکان کے مالک بن جائیں گے ۔

متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ میں نے آزاد کشمیر تھانے میں دادرسی کے لئے درخواست دی لیکن میری درخواست پرکوئی کارروائی نہیں کی گئی الٹا مجھے اور میری بیوی بچوں کو بے گھر کر دیا گیا۔

اب میں اسلام آباد میں بے یارو مددگار بے آسرا پھر رہا ہوں ،میری پانچ بیٹیاں ہیں، میری بیوی گردوں کی مریض ہے ،میں خود بھی بیمار ہیں ،ہمارے پاس کھانے پینے کے لیے کچھ نہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس رہنے کے لیے بھی جگہ نہیں ہے، میرا کوئی کاروبار نہیں ،میں کہاں سے ان ظالموں کو دو لاکھ روپے کی رقم ادا کروں ،میں تمام مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ میری مالی طور پر مدد کی جائے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں کالا دھن جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لگانے کا انکشاف

شاہ زمان نے کہا کہ میں ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم پاکستان عمران خان اور چیف آف آرمی قمر جاوید باجوہ ،چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ خدارا مجھے انصاف دلایا جائے اور میرا مکان اور زمین برکت اللہ لینڈ مافیا سے واگذار کراکر دی جائے۔

Related Posts