راولپنڈی سے کمسن بچے اغوا کرنے والی خاتون گرفتار، 8سالہ بچہ بازیاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی سے کمسن بچے اغوا کرنے والی خاتون گرفتار، 8سالہ بچہ بازیاب
راولپنڈی سے کمسن بچے اغوا کرنے والی خاتون گرفتار، 8سالہ بچہ بازیاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی پولیس نے کمسن بچوں کو اغوا کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمہ کے قبضے سے 8 سالہ بچہ بھی بازیاب کرالیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے ڈبل روٹی لینے کیلئے گھر سے نکلنے والے 8 سالہ بچے کو اغوا کرنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

راولپنڈی میں فارمیسی کی دکان میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی 

مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ پیر ودھائی میں مغوی بچے کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مدعیہ کا کہنا ہے کہ میرا 8 سالہ بیٹا گھر سے ڈبل روٹی لینے نکلا جو کافی دیر تک واپس نہیں آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو اغوا کرنے والی ملزمہ زرینہ بی بی سے 8 سالہ بچے کے اغوا پر مزید تفتیش کر رہے ہیں۔ تحقیقات میرٹ پر کی جارہی ہیں جبکہ اغوا کے واقعے میں دیگر ملزمان بھی ملوث تھے۔

ایس پی راول بابر جوئیہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سے اغوا کیے گئے 8 سالہ بچے کو بازیاب اور ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔بچے کے اغوا میں ملوث ملزمہ کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ راولپنڈی میں اسٹریٹ کرائمز، اغوا، چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل راولپنڈی میں فارمیسی کی دکان میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

 ڈکیتی کا یہ واقعہ 2 روز قبل تھانہ کلر سیداں کے علاقے شاہ باغ میں پیش آیا۔ مسلح ڈاکو موسیٰ فارمیسی پر گن پوائنٹ پر نقد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی۔

 

Related Posts