راولپنڈی میں فارمیسی کی دکان میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات، تفتیش شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں فارمیسی کی دکان میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات، تفتیش شروع
راولپنڈی میں فارمیسی کی دکان میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات، تفتیش شروع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی میں فارمیسی کی دکان میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کا یہ واقعہ تھانہ کلر سیداں کے علاقے شاہ باغ میں پیش آیا۔ مسلح ڈاکو موسیٰ فارمیسی پر گن پوائنٹ پر نقد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی ہے۔

پولیس کے ناقص گشت کے باعث شاہ باغ کا علاقہ ڈکیتوں اور چوروں کا گڑھ بن گیا۔ 3 مسلح ڈاکوؤں میں سے 2 نے نقاب پہن رکھے تھے۔ ڈاکوؤں کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

مسلح ملزمان آسانی سے فارمیسی میں داخل ہوئے اورکاؤنٹر پر موجود شخص سے گن پوائنٹ پر نقد رقم چھین لی۔ ملزمان آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوگئے۔ 3 ماہ قبل بھی اسی فارمیسی پر چوری کی واردات ہوئی تھی۔

ملزمان 3 ماہ قبل ہونے والی واردات میں نقدی اور سامان لے کر فرار ہو گئے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او کلر سیداں نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موجودہ واقعے کے ملزمان کو سی سی ٹی وی کی مدد سے شناخت کیا جارہا ہے۔ 

 

Related Posts