ہولی کے دوران مسلمان ماں بیٹی کو غبارے مارنا بھارت کیلئے شرمناک ہے۔کانگریس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: کانگریس کی ترجمان رہنما روشنی جیسوال نے کہا ہے کہ ہولی کے دوران مسلمان ماں اور بیٹی کو غبارے مار کر پریشان کرنا بھارت کیلئے شرمناک واقعہ ہے۔ ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جانی چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کانگریس کی ترجمان روشنی کشل جیسوال نے مسلمان ماں اور بیٹی کی ویڈیو شیئر کی جنہیں ہولی کے تہوار کے دوران ہندو انتہا پسندوں نے غبارے مار کر ہراساں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 ایران اور سعودی عرب تعلقات بحال کرنے پر رضا مند

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہولی کے نام پر ماں اور بیٹی کو راستے میں ہراساں کیا گیا۔ حجاب میں جانے والی خواتین کو رنگ بھرے غبارے مارے گئے۔ اپنی چپل کو ہاتھ میں پہنے ہوئے عمر رسیدہ خاتون بیٹی کے ہمراہ بھاگتی نظر آئیں۔

کانگریس رہنما روشنی کشل جیسوال کا کہنا ہے کہ اگر کسی کی ماں بہن کو سرِ عام راستے میں پریشان کرکے آپ ہولی کا تہوار منا رہے ہیں تو آپ سب پر لعنت ہے۔ اس ویڈیو میں برقع پہن کر جانے والی ماں بیٹی کو سرِ عام رنگ بھرے غبارے پھینک کر پریشان کیا گیا۔

ترجمان کانگریس پارٹی روشنی جیسوال نے کہا کہ پریشان خاتون  ایک ماں تھی جو چپل ہاتھ میں پکڑ کر بھاگتی ہوئی نظر آئی جو بھارت کیلئے کہیں نہ کہیں شرم کی بات ہے۔ یہاں بی جے پی اور گائے کے نام پر ہراساں کرنے والے سامنے آجائیں گے۔

روشنی جیسوال نے کہا کہ یہ لوگ مذہب کے نام پر اس معاملے کو بھی عام قرار دیں گے اور کہیں گے کہ ہولی ہے۔ ہولی میں تو یہ سب چلتا رہتا ہے۔ کیا کسی تہوار میں کسی کو اتنی چھوٹ دی جاسکتی ہے کہ سرِ عام کسی کی بھی ماں بہن کو اس طرح سے بے عزت کیا جائے؟

انہوں نے کہا کہ جس کسی نے بھی جرم کیا ہے، اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہئے۔ تہوار کے نام پر خواتین سے چھیڑ چھاڑ سراسر غلط ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے بھی ہراسگی کے واقعے پر رائے دینے کی درخواست کی۔

Related Posts