گوہر رشید کے ساتھ رومانوی تعلقات کے بارے میں کبریٰ خان کا اہم انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوہر رشید کے ساتھ رومانوی تعلقات کے بارے میں کبریٰ خان کا اہم انکشاف
گوہر رشید کے ساتھ رومانوی تعلقات کے بارے میں کبریٰ خان کا اہم انکشاف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کی خوبصورت و معروف اداکارہ کبریٰ خان نے اداکار گوہر رشید کے ساتھ رومانوی تعلقات کے حوالے سے  اہم انکشاف کردیا۔

حال ہی میں اداکارہ ایک انٹرویو میں نظر آئیں جہاں پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گوہر رشید صرف اُن کے اچھے دوست ہیں، وہ نہ ہی رومانوی طور پر ایک دوسرے سے منسلک ہیں اور نہ ہی شادی کررہے ہیں۔

کبریٰ خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فوٹوشوٹ کے دوران اداکاراؤں کو سردی نہیں لگنے کی وجہ یہ ہے کہ جیسے ہی کیمرا آن ہوتا ہے تو سارے درد اور سردی خودبخود ختم ہوجاتی ہے۔

اداکارائیں ڈیزائنر لباس پہننے کے بعد واپس کرتی ہیں یا نہیں؟ کہ جواب میں انہوں نے کہا کہ فوٹوشوٹ ہونے کے بعد ہم یہ کپڑے ڈیزائنرز کو واپس کردیتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان اپنی نئی فلم میں تاپسی پنو کے ساتھ نظر آئینگے

خیال رہے کہ اس سے قبل 2021 میں  صنف آہن کی اداکارہ نے بتایا تھا کہ انھیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے خاتمے کیلئے انھیں فوری آپریشن کروانا پڑا تھا۔

کبریٰ خان نے اس حوالے سے مزید بتایا تھا کہ اس بارے میں کوئی نہیں جانتا تھا یہی وجہ ہے کہ لوگوں نے آپریشن کے بعد ان کے بڑھتے ہوئے وزن بر بہت زیادہ تنقید کی تھی۔

واضح رہے کہ کبریٰ خان اس وقت ڈرامہ سیریل صنف آہن اور سنگ ماہ میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

Related Posts