اداکارہ مایا علی نے اپنی شادی کے بارے میں کھل کر بات کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ مایا علی نے اپنی شادی کے بارے میں کھل کر بات کردی
اداکارہ مایا علی نے اپنی شادی کے بارے میں کھل کر بات کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی جو آخری بار پہلی سی محبت میں نظر آئی تھیں نے حال ہی میں اپنی شادی کے بارے میں بات کی ہے۔

انہوں نے ایک پروگرام کے دوران بتایا کہ وہ اپنی شادی میں بہت زیادہ لوگوں کو نہیں بلائینگی بلکہ اُس تقریب میں صرف قریبی لوگ ہی شامل ہونگے جیسے کہ اُن کے خاندان کے افراد اور اُن کے دوست۔

مایا علی نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ اُن کی شادی پاکستان کے کسی خوبصورت مقام پر ہو، ٹھیک اسی طرح جیسے اداکارہ مریم نفیس نے اپنی شادی سوات میں کی ہے۔

مزید برآں مایا علی نے ساتھی اداکار عثمان خالد بٹ کے ساتھ اپنی شادی کی افواہوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک دفعہ ڈرامے کے سیٹ پر تھی کہ اچانک سے میری والدہ کی کال آتی ہے اور وہ مجھے کہتی ہیں کہ تم نے کسی عثمان نامی لڑکے سے شادی کرلی اور مجھے بتایا بھی نہیں؟

 یہ بھی پڑھیں: گوہر رشید کے ساتھ رومانوی تعلقات کے بارے میں کبریٰ خان کا اہم انکشاف

پروگرام میں اداکارہ کے ساتھ موجود عثمان خالد بٹ نے بات کو مزید بڑھاتے ہوئے کہا کہ ہمارے ویکیپیڈیا کی بائیو میں لوگوں نے ہماری شادی کرائی ہوئی ہے اور یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ ہمارے دو بچے بھی ہیں۔

Related Posts