شاہ رخ خان اپنی نئی فلم میں تاپسی پنو کے ساتھ نظر آئینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہ رخ خان اپنی نئی فلم میں تاپسی پنو کے ساتھ نظر آئینگے
شاہ رخ خان اپنی نئی فلم میں تاپسی پنو کے ساتھ نظر آئینگے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان معروف ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں تاپسی پنو کے ساتھ نظر آئینگے۔

اس  خبر کی تصدیق کرتے ہوئے فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی کا کہنا تھا کہ پورے کیریئر کے دوران شاہ رخ خان ہمیشہ سےاُن کی فہرست میں شامل رہے ہیں اور وہ ماضی میں بھی کئی دفعہ انھیں فلم میں شامل کرنے کی کوشش کرچکے ہیں تاہم یہ موقع اب ملا ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں راج کمار ہیرانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سر آپ تو میرے سانتا کلاز نکلے،آپ شروع کرو میں وقت پر پہنچ جاؤں گا۔ 

شاہ رخ نے اپنے ٹوئٹ میں راجکمار ہیرانی کے ساتھ کام کرنے کے جذبات کا اظہار کچھ یوں کیا کہ “درحقیقت میں تو سیٹ پر ہی رہنے لگوں گا۔”

 یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان اور راجکمار ہیرانی ساتھ کام کرنے کیلئے تیار

ان کا کہنا تھا کہ بلآخر آپ کے ساتھ کام کرنے کے لیے میں بہت پرجوش ہوں بعدازاں شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ آپ کے لیے فلم ‘ڈنکی’ آئندہ برس دسمبر میں آرہی ہے۔

مزید برآں فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے تاپسی پنو نے کہا کہ وہ اس فلم میں کام کرنے کیلئے بہت زیادہ پرجوش ہیں، یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ راج کمار ہیرانی اور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرینگی، جن کی وہ دل سے عزت کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں ماہ سے شروع کردی گئی ہے اور اسے دسمبر 2023 کے آخر میں ریلیز کیا جائے گا۔

Related Posts