جامعہ کراچی،سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد پیر16 مئی سے تمام طعام گاہیں کھولنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر احسان الہٰی ولیم کا سرچ کمیٹی کیخلاف عدالت سے رجوع
اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر احسان الہٰی ولیم کا سرچ کمیٹی کیخلاف عدالت سے رجوع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر مقصود علی انصاری کے مطابق سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد پیر16مئی سے جامعہ میں موجود تمام طعام گاہوں کوکھول دیا جائے گا،تاہم انہیں صرف ٹیک اوے کی اجاز ت ہوگی۔

واضح رہے کہ سینٹرل کیفے ٹیریا اور باقی تمام طعام گاہوں کی بندش کا فیصلہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا تھا اور اب جیسے ہی سیکیورٹی کلیئرنس ملی ہے فی الفور طعام گاہوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جامعہ کراچی محدودوسائل کے باوجود طلبہ کو زیادہ سے زیادہ آسانیاں اور بہتر سے بہترسہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

طلبہ کواسٹوڈنٹس کارڈ جبکہ ملازمین کوایمپلائز کارڈ کے بغیر جامعہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام طلبہ اور ملازمین کوہدایت کی جاتی ہے کہ وہ سیکیورٹی کے عملے سے تعاون کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی نے 30طعام گاہیں بند رکھ کر سفارش پر 40لاکھ کی نادہندہ طعام گاہ کھول دی

علاہ ازیں جامعہ کراچی میں حال ہی میں آنے والی نئی بسوں اور پہلے سے موجود بسوں کے ذریعے بلا معاوضہ طلباوطالبات کو جامعہ کراچی کے داخلی دروازوں سے ان کے متعلقہ شعبہ جات تک پہنچانے اور واپس لے کر آنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

Related Posts