اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 872 پوائنٹس کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 872 پوائنٹس کی کمی
اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 872 پوائنٹس کی کمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی شدید مندی کا رحجان دیکھا جارہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 872 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 42 ہزار 37 پوائنٹس پر آگیا ہے۔

اس حوالے سے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں منفی رجحان کی وجہ شرح سود میں اضافہ اور عمران خان کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کی دھمکی کے بعد ملک میں سیاسی غیر یقینی صورتحال ہے۔

ماہرین کے مطابق صورتحال میں بہتری آسکتی جب کہ پاکستان اپنے میچور ہونے والے سکوک بانڈز کی ادائیگی مقررہ وقت سے پہلے ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور لانگ مارچ ختم ہوگیا جس کی وجہ سڑکوں پر تصادم کا خطرہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

پیوٹن کا بلاک چین پر مبنی بین الاقوامی ادائیگی کے نظام کا مطالبہ

قبل ازیں جمعے کے روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کردیا تھا جس کے بعد شرح سود 16 فیصد پر پہنچ گئی۔یہ اعلان مرکزی بینک کی زری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ مہنگائی کا دباؤ توقع سے زیادہ اور مسلسل ثابت ہوا ہے، شرح سود بڑھانے کے فیصلے کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ مہنگائی پائیدار نہ ہوجائے، مالی استحکام کو درپیش خطرات قابو میں رہیں اور اس طرح زیادہ پائیدار بنیاد پر بلند نمو کی راہ ہموار کی جاسکے۔

Related Posts