سعودی عرب میں بیرونِ ملک گئے ہوئے اقامہ رکھنے والوں کی واپسی پر پابندی عائد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب میں بیرونِ ملک گئے ہوئے اقامہ رکھنے والوں کی واپسی پر پابندی عائد
سعودی عرب میں بیرونِ ملک گئے ہوئے اقامہ رکھنے والوں کی واپسی پر پابندی عائد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ریاض: کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سعودی حکومت کا نیا اقدام سامنے آگیا، سعودی عرب میں بیرونِ ملک گئے ہوئے اقامہ رکھنے والے شہریوں کی ملک میں واپسی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریاض حکومت کے محکمۂ پاسپورٹ نے چھٹی پر جانے والے پاکستان سمیت مختلف ممالک کے افراد کیلئے احکامات جاری کردئیے۔ محکمۂ پاسپورٹ کے مطابق بیرونِ ملک گئے ہوئے اقامہ ہولڈرز جلد واپس نہیں آسکیں گے۔ جب تک کورونا کی وباء ختم نہیں ہوگی، اقامہ ہولڈرز پر پابندی برقرار رکھیں گے۔

سعودی حکومت کے مطابق یہ اقدام کورونا وائرس جیسی مہلک وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیشِ نظر اٹھایا گیا۔ فیصلے کا اطلاق نجی شعبے کے غیر ملکی کارکنان پر ہوگا جن کے اقامے کی میعاد ختم ہوچکی ہو یا 18 مارچ کے بعد یا 30 جون تک ختم ہونے والی ہو۔

مارچ کے دوران سعودی حکومت نے پاکستان سمیت تمام اقامہ ہولڈرز کو ملک میں واپسی کیلئے 72 گھنٹے کا وقت دیا تھا، عوامی اداروں کی یقین دہانی کے مطابق سفری پابندیاں ختم ہونے پر ویزوں کی توسیع خودکار طریقے سے کی جانی تھی۔ اسی دورانیے میں تمام عمرہ زائرین کو بھی ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی حکومت نے حج سے متعلق بڑے فیصلے کا اعلان کردیا، اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ صرف سعودیہ کے مقیم افراد ہی حج کرسکیں گے، جن میں مختلف قومیتوں کے مقامی افراد شامل ہوں گے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج نے 2 روز قبل واضح کیا کہ محدود حج ہوگا۔ دنیا میں نئے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر محدود تعداد میں اندرون ملک سے مختلف ممالک کے شہریوں کو حج کا موقع دیا جائے گاجبکہ باہر سے کوئی بھی پرواز حج کے لئے سعودیہ نہیں آسکے گی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کافیصلہ، رواں سال حج محدود ہوگا

Related Posts