خیبر پختونخواہ کو آپ کی ضرورت ہے۔حکومت کی ڈاکٹرز سے درخواست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخواہ کو آپ کی ضرورت ہے۔حکومت کی ڈاکٹرز سے درخواست
خیبر پختونخواہ کو آپ کی ضرورت ہے۔حکومت کی ڈاکٹرز سے درخواست

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: صوبائی حکومت نے ملک بھر میں ڈاکٹرز اور طبی عملے سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کردار ادا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کو آپ کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیرِ صحت و خزانہ تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ ہمیں ملک بھر سے اسپیشلسٹس، جنرل کیڈر، نرسز، ماہرینِ نفسیات، ماہرینِ ادویات، پیرا میڈیکس، ڈاکٹرز اور ٹیکنیشنز کی ضرورت ہے۔

خیبر پختونخواہ کے وزیرِ صحت نے کہا کہ کے پی کے کے ساتھ ساتھ پاکستان بھر سے طبی عملہ اور ڈاکٹرز کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے ترتیب دئیے گئے ہمارے لوکم پروگرام کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔

وزیرِ صحت تیمور خان جھگڑا نے لوکم پروگرام کے لیے دیا گیا صوبائی حکومت کا اشتہار شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل اسٹاف ہماری آن لائن ویب سائٹ پر اپلائی کرسکتا ہے جبکہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ ہم سب کو مل کر جیتنا ہوگی۔ 

Related Posts