جانئے امریکی صدارتی انتخابات سے جڑے کچھ دلچسپ حقائق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پینوراما

امریکا میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، آئیے جانتے ہیں کہ فیصلہ کن مرحلے میں کتنے ممکنہ منظر نامے سامنے آسکتے ہیں اور ان سے کیسے نمٹا جاتا ہے؟

سب سے پہلے یہ سوال اہم ہے کہ الیکشن فیصلہ کن ہوں گے یا نتیجہ برابر نکلے گا؟ سروے نتائج قریب قریب ہونے کے باوجود ماہرین نے برابری کا منظر نامہ خارج از امکان قرار دیا ہے تاہم اگر واقعی معرکہ برابری پر ختم ہو گیا تو پھر کیا ہو گا؟

برابری کا منظر نامہ اس وقت سامنے آئے گا جب دونوں میں سے ہر ایک امیدوار 269 الیکٹورل ووٹ حاصل کرے۔ الیکٹورل کالج میں مجموعی ووٹوں کی تعداد 538 ہے۔

امریکی آئین میں اس صورت حال سے نمٹنے کا حل موجود ہے جہاں انتخابات کو ایوان نمائندگان منتقل کیا جاتا ہے اور پھر کسی ایک امیدوار کے لیے ووٹنگ ہوتی ہے۔

اس منظر نامے کے تحت ہر ریاست کا صرف ایک ووٹ ہوتا ہے، لہذا انھیں یا ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس کو ووٹ دینا ہوگا، البتہ نائب صدر کی ووٹنگ سینیٹ کے ذریعے ہوتی ہے۔ صدر کے انتخاب کے برخلاف ہر رکن کو ووٹ دینا ہوتا ہے۔

امریکا کی تاریخ میں اب تک صرف ایک مرتبہ یعنی سال 1800 میں تھامس جیفرسن اور آرون بور کے درمیان انتخابات میں برابری کا نتیجہ دیکھنے میں آیا !

اب دیکھنا ہے کہ 2024 کے امریکی انتخابات کس منظر نامے کے منتظر ہیں؟

Related Posts