پاکستان سے کمبوڈیا منتقل ہونے والے ’کاون‘ کو فلم میں کام مل گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سے کمبودیا منتقل ہونے والے ’کاون‘ کو فلم میں کام مل گیا
پاکستان سے کمبودیا منتقل ہونے والے ’کاون‘ کو فلم میں کام مل گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کمبوڈیا: پاکستان میں 30 برس سے بھی زیادہ وقت گزارنے کے بعد کمبوڈیا منتقل ہونے والے کاون ہاتھی کو پروڈکشن کمپنی نے اپنی فلم میں سائن کرلیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسمتھ سونيان چينل کی جانب سے پيش کی جانے والی دستاويزی فلم “شير اينڈ دی لون ليسٹ ايلی فينٹ” کا ٹريلر جاری کر ديا گيا۔ فلم بائيس اپريل ارتھ ڈے کے موقع پر پيرا ماؤنٹ پلس پر ريليز کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کے چڑیا گھر میں نامساعد حالات، زنجیروں میں جکڑے اور تنہا رہنے والے کاون ہاتھی کو بین الاقوامی سطح پر چلائی جانے والی مہم کے بعد کمبوڈیا منتقل کیا گیا تھا۔

کاون ہاتھی کو “آزاد”  کرانے کی اس مہم میں امریکی گلوکارہ ” شیر ” پیش پیش رہی تھیں اور اب وہ بھی کاون کی کہانی پر بننے والی مبنی دستاویزی فلم کا حصہ ہوں گی۔

دستاویزی فلم ” شیر اینڈ دی لون لیسٹ ایلی فینٹ ” میں شیر کاون کی کہانی اور ان کے لیے کی جانے والی جدوجہد کے بارے میں بتا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کا سب سے لمبا خرگوش گھر سے چوری ہوگیا

Related Posts