بھاری معاوضہ، سیتا کا کردار،ٹوئٹرصارفین نے بائیکاٹ کرینہ مہم شروع کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Kareena Kapoor trolled on twitter

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور ہر روز خبروں میں رہتی ہیں، حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے فلم ’سیتا‘ کیلئے بھاری بھرکم معاوضہ مانگنے پر ٹوئٹر صارفین نے نشانے پر رکھ لیا ہے۔

کچھ اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی ہدایتکار الوکک ڈیسائی کی نئی آنے والی فلم میں ’سیتا‘ کے کردار کیلئے کرینہ کپور کو پیشکش کی گئی جس کیلئے کرینہ کپور خان نے 12 کروڑ روپے معاوضہ مانگا ہے۔

اس خبر کے بعد اب انٹرنیٹ صارفین اداکارہ کرینہ کپور خان کا خوب مذاق اڑا رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ کرینہ کپور خان نے زیادہ رقم مانگ لی ہے۔ کچھ لوگوں نے اداکارہ کو سیتا کے کردار کے لئے ناموزوں قرار دیا ہے۔

کچھ انٹرنیٹ صارفین بالی ووڈ کوسوشانت سنگھ راجپوت کی موت کا ذمہ دار قرار دے کر اداکارہ کرینہ کپور خان کے خلاف تبصرے کررہے ہیں۔ ان ٹویٹس کی وجہ سے بائیکاٹ کرینہ کپور خان مہم فی الحال سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہیں۔

Related Posts