پاکستانیوں کو کیٹگری سی میں شامل ممالک سے وطن واپسی کی مشروط اجازت مل گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Another case of omicron surfaces in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کیٹگری سی میں شامل ممالک میں کورونا کیسز کم ہونے کے بعد وہاں موجود پاکستانیوں کو وطن واپس آنے کی اجازت دے دی گئی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹگری سی کی نئی فہرست جاری کردی جس کے مطابق بنگلا دیش، برازیل، انڈونیشیا، ایران، عراق، جنوبی افریقہ، چلی، کولمبیا، نیپال، پیرو، فلپائن، بھوٹان سمیت دیگر ممالک پر فضائی پابندیاں برقرار ہیں۔

ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق جون کے مہینے میں کیٹگری سی میں شامل ممالک سے پاکستانیوں کو وطن واپس آنے کی اجازت ہوگی۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو ریپڈ ٹیسٹ، قرنطینہ اور ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، مسافروں کی آمد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی اجازت سے مشروط ہوگی۔

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق بین الاقوامی پروازوں پر پابندی 30 جون 2021 تک لاگو رہے گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق صرف 20 فیصد بین الاقوامی پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں بھارتی کورونا پھیلنے لگا، حکومت نے خطرے کی گھنٹی بجادی

بیرون ممالک سے یومیہ 6 ہزار مسافروں کو پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔خیال رہے کہ اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سفری ہدایت نا مہ جاری جس کے تحت 23 ممالک بشمول بھارت کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا تھا۔

کٹیگری سی میں جنوبی افریقہ، برازیل، زمباوے، بھارت، کینیا، تنزانیہ، رونڈا اور موزمبیق سمیت 23 ممالک شامل ہیں۔

اس کیٹیگری میں شامل ممالک کے مسافروں کی آمد این سی او کی اجازت سے مشروط کردی گئی ہے۔ کیٹیگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پر مکمل پابندی برقرار ہے۔

Related Posts