وزیربلدیات اور ایم ڈی واٹر بورڈ کوعیدی پہنچانے کیلئے کراچی کو پانی کی فراہمی بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi likely to face water crisis in ramzan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : ادارہ فراہمی و نکاسی آب کی کرپٹ افسر شاہی کی عیدی مہم شروع ہو گئی، ایم ڈی اور وزیر بلدیات کو عیدی پہنچانے کے لیے غریب عوام پر ٹینکر کا اضافی بوجھ ڈالا جانے لگا۔

لانڈھی کے علاقے نمبر 4 ایریا B۔3کو گزشتہ 12 روز سے کربلا بنا دیا گیا ہے۔لاک ڈاون میں صنعتیں بند ہونے پر ٹینکر سروس متاثر ہوئی تو واٹر بورڈ کے ہائیڈرینٹ سیل ، ٹینکر مافیا اور علاقہ ایکس ای این نے عیدی مہم کی منصوبی بندی کرتے ہوئے رہائشی علاقوں کا پانی گزشتہ 15 روز سے بند کرنا شروع کردیا ۔

ہر تہوار اور مذہبی روایتی رسومات سے 10 تا 15 روز قبل پانی بند کر کے ٹینکرز چلائے جاتے ہیں جو بھاری معاوضہ وصول کرتے ہیں۔ امسال بھی ماہ رمضان میں کراچی کے مختلف علاقوں خصوصاََ لانڈھی ، کورنگی کو کربلا بنا کر یہاں ایک ہزار گیلن کا ٹینکر 3 ہزار تا 2500 میں کھلے عام فروخت ہو رہا ہے۔

اس سے قبل ایکس ای این اور ٹینکر مافیا نے مل کر پانی کی لائنوں میں گٹر کا پانی ملانا شروع کر دیا تھا تاکہ لوگ مجبور ہو کر ٹینکر خریدیں اور ٹینکر مافیا کی چاندی ہو جائے جس میں ان کا بھی بڑا حصہ ادا کیا جاتا ہے۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ لانڈھی نمبر ایک تا لانڈھی نمبر 5 چراغ ہوٹل کا پانی بند کرنے کے ایکس ای این اور اس کے ماتحت عملے کے حصے میں 5 لاکھ روپے آئے ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ لانڈھی نمبر 4 پر نصب جوبلی وال کا آپریٹر جب بھی ایریا ـB ۔3 اور C۔37 کی باری آتی ہے تو وال بند کر کے غائب ہو جاتاق ہے، اس کا کہنا ہے کہ 10 ہزار روپے مہینہ دینا ہوگا تب پانی کھولونگا ۔

اس نے علاقہ مکینوں کو بتایا کہ ایکس ای این لانڈھی ابرار احمد کی فرمائش ہے کہ 10 ہزار روپے مہینہ وصول کر کے دو کیوں کہ مجھے ایم ڈی اسد اللہ اور وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کو ماہانہ ایک لاکھ روپے کر کے دینا ہوتے ہیں۔

اسی طرح لانڈھی نمبر تین تا ساڑھے تین کے درمیان حبیب بینک وال کو بھی جان بوجھ کر بند رکھا جاتا ہے۔ جبکہ مرکزی واٹر پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی مسلسل فراہمی جاری ہے۔ اس صورتحال سے واضح ہو گیا کہ ایم ڈی واٹر بورڈ اور وزیر بلدیات کی ایما پر لانڈھی کو کربلا بنایا جا رہا ہے۔

کوئی سنوائی نہیں ہو رہی غریب طبقے کی آبادی کو رمضان میں پریشان کیا جا رہا ہے اور انہیں مجبو کیا جا رہا ہےکہ اسی علاقے کا روکا گیا پانی وہ مہنگے داموں واٹر ٹینکرز سے خریدنے پر مجبور ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ٹینکر مافیا مضرِ صحت پانی فروخت کر رہی ہے۔واٹر بورڈ کا آئی جی سندھ کو خط

اس حوالے سے علاقہ کے بعض نوجوانوں نے سپریم کورٹ میں درخواست لگانے اور واٹر کمیشن کی بحالی کی اس درخواست میں اپیل کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

Related Posts