کراچی میں ہونے والا دھماکا خودکش حملہ قرار دے دیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ہونے والا دھماکا خودکش حملہ قرار دے دیا گیا
کراچی میں ہونے والا دھماکا خودکش حملہ قرار دے دیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہر قائد کے گلشن اقبال کے علاقے میں عام انتخابات سے ایک روز قبل ہونے والا دھماکہ خودکش حملہ قرار دے دیا گیا۔

گلشن اقبال حاجی لیموں گوٹھ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔ مقدمہ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں قتل، انسداد دہشتگردی اور ایکسپلوزیو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

بم دھماکے نتیجے میں درج کئے گئے مقدمے میں ہلاک حملہ آور اور نامعلوم سہولت کاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمہ متن میں کہا گیا ہے کہ فاروق رحمان نے نامعلوم سہولت کاروں کی ایما پرخودکش حملہ کیا جس میں ہونے والا جانی نقصان قتل اور دہشتگردی کی حد کو پہنچتا ہے۔

بم دھماکے کی تفتیش کالعدم علیحدگی پسندجماعتوں کیلئے بنایا گیا سی ٹی ڈی سیل کریگا۔واضح رہے کہ دھماکے میں 3 افرادجاں بحق ہوئے تھے تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔

Related Posts