سستی رہائش، بہترین سہولیات، کراچی اور اسلام آباددنیا کے سستے ترین شہرقرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi and Islamabad are among the cheapest cities in the world

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :غیر ملکی میڈیا نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی کواشیاء کی قیمتوں کے تقابلی جائزے کے بعد دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق گلوبل کنسلٹنسی مرکر نے 209 شہروں سے متعلق اپنے سروے میں درجہ بندی کرنے کیلئے وہاں پر رہائش، آمدورفت کے لیے سواری کی لاگت کھانے اور گھریلو سامان تک 200 سے زائد اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرغزستان کا شہر بشکیک دنیا کا سب سے سستا ترین شہر قرار پایا ہے، اس کے بعد دوسرے نمبر ہر زیمبیا کا شہر لوساکا اور جارجیا کا شہر تبلیسی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے دس سستے ترین شہروں میں سے پانچ کا تعلق براعظم افریقا سے ہے۔دنیا کا چوتھا سستا ترین شہر تیونس، پانچواں براسیلیا، چھٹا ونڈہوئک ساتواں تاشقند جبکہ آٹھواں گیبرونے ہے۔ سستے ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی نویں نمبر پر ہے ، دارالحکومت اسلام آباد کا گیارہواں نمبر ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل عالمی جریدے اکانومسٹ نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو دنیا کے 10 بدترین شہروں میں شامل کر لیا۔

مزید پڑھیں: کراچی کی بربادی کی داستان

عالمی جریدے اکانومسٹ نے شہروں کی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو بدترین شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ کراچی اب رہنے کے قابل نہیں رہا۔

کراچی کو خراب انفرا اسٹرکچر، صحت و تعلیم کے ناقص نظام اور جرائم کی وجہ سے دنیا کے 10 بدترین شہروں میں شامل کر لیا گیا ہے۔

دنیا کے 140 شہروں کی فہرست میں کراچی کا نمبر 134واں ہے جبکہ دنیا کے بدترین شہروں کی فہرست میں ڈھاکہ، طرابلس اور ہرارے بھی شامل ہیں۔

Related Posts