کے الیکٹرک نے الیکشن والے دن لوڈ شیڈنگ کا پلان جاری کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا عملہ اور اعلی حکام الرٹ پر ہیں اور متعلقہ حکام سے مستقل رابطے میں بھی ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ای سی پی کے نشاندہی کردہ مقامات لوڈ شیڈنگ سے مستثنی رہیں گے- انتخابات کے تسلسل کے لیے خصوصی پاور مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے-

ترجمان کے الیکٹرک کا مزید کہنا تھا کہ انفرادی فالٹس کی درستگی کے لیے عملہ متحرک رہے گا-8 فروری کو کسی بل کی ادائیگی کی اخری تاریخ نہیں ہے-

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق 8 فروری کو تعطیل کے باعث کے الیکٹرک کے کسٹمر مراکز بند رہیں گے تاہم فیلڈ ٹیمز موجود ہوں گی – صارفین کی رہنمائی کے لیے کے ای لائیو ایپ واٹس ایپ سروس اور سوشل میڈیا میسر رہیں گے-

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ اس قومی فریضے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے حتیٰ الامکان کوشش کرے گا- کے الیکٹرک کال سینٹر مکمل طور پر فعال رہے گا –

Related Posts