جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے تقرر کاحتمی فیصلہ کابینہ کرے گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا تقرر کابینہ کرے گی
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا تقرر کابینہ کرے گی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر کے تینوں امیدواروں کے انٹرویوز کرکے حتمی فیصلہ کیلئے معاملہ کابینہ کو بھیج دیا ہے۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے تقرر کیلئے ڈاکٹر لبنی موزوں ترین امیدوار کے طور پر سامنے آئی ہیں، تاہم حکومت سندھ کی جانب سے شرجیل انعام میمن،اور سبحان میمن کے عزیز اور میرٹ لسٹ میں دوسرے نمبر پر آنے والے امجد سراج میمن کو وائس چانسلر تعینات کرنے کے امکانات زیادہ ہیں۔

اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے دوست اور میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے بھی دوسرے نمبر کے امیدوار کو وائس چانسلر تعینات کرانے کیلئے کوششیں کررکھی ہیں۔جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے 3امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد حتمی منظوری وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری کی جانی تھی۔

جس کے لئے 18 جون کو انٹرویوزکیئے گئے اور اس کے بعد بوجوہ فیصلہ کرنے کے بجائے معاملہ کابینہ کو بھیج دیا گیا ہے جس کے بعد اب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر کے لئے سرچ کمیٹی کی جانب سے فائنل کردہ 3 مضبوط امیدواروں میں ڈاکٹر لبنی بیگ،امجد سراج میمن اورڈاکٹر خواجہ مصطفی قادری ہی تھے۔ جن کے نام انٹرویو کیلئے لسٹ میں بالترتیب بھیجے گئے تھے۔

سرچ کمیٹی کی جانب سے مذکورہ تینوں امیداروں میں کینیڈا کی کیلگری یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے والی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی سابق پرو وائس چانسلر ڈاکٹر لبنیٰ بیگ 70 نمبر لیکر پہلے، ڈاؤ میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر امجد سراج میمن 67 نمبر لیکر دوسرے اور ڈاکٹر خواجہ مصطفی قادری 48 نمبر لیکرتیسرے نمبر ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے دوسرے نمبر کے امیدوار ڈاکٹر امجد سراج میمن کا خاندانی پس منظرپاکستان پیپلز پارٹی سے ہے، جب کہ ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر سعید قریشی کی ایکسٹینشن میں امجد سراج میمن ہی رکاوٹ بھی بنے تھے۔جس کے بعد مبینہ طور پر سراج میمن کو امید دلائی گئی تھی کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر تعینات کرایا جائے گا۔

تاہم اب ان کا دوسرے نمبر پر آناخوداتھارٹی سمیت دیگر کے لئے بھی پریشانی کا سبب بن گیا ہے۔تاہم میرٹ میں سراج میمن کا دوسرے نمبر ہونے کے باوجود زیادہ امکانات انہی کے ہیں۔ واضح رہے کہ میرٹ پر آنے والے امیدوار کا تقرر نہ کرنے پر عدالت کی جانب سے سندھ حکومت کے فیصلے کو اس سے قبل کالعدم کیا جاچکا ہے۔

اس سے قبل نوشاد شیخ کو ڈاؤ یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کیا گیا تھا،جس کے بعد خلاف سعید قریشی نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔جس کے بعد عدالت نے انہیں وائس چانسلر مقرر کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

مزید پڑھیں: جلد قرض اور آئی ایم ایف سے جان چھوٹ جائے گی، پرویز خٹک

Related Posts