محبت اور بے پروائی، امریکی خاتون اول جل بائیڈن نے میلانیا کی یاد تازہ کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Jill Biden wears jacket with ‘Love’ message, draws comparison with Melania Trump

امریکی صدر جوبائیڈن کی اہلیہ جِل بائیڈن ایک ایسی جیکٹ میں دکھائی دیں جس پر محبت کا پیغام درج تھا جس سے ان کی پیشرو میلانیا ٹرمپ کی یاد تازہ ہوگئی۔

امریکی خاتون اول لندن میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور ان کی اہلیہ کیری سائمنڈز سے ملیں جس دوران انہوں نے ایک سیاہ جیکٹ زیب تن کر رکھی تھی جس کی پشت پر ’لو‘ یعنی محبت لکھا ہوا تھاجبکہ جو ایک بار جِل کے بالکل برعکس پیغام والی جیکٹ میں نظر آئی تھیں۔ انہوں نے دو سال قبل بائیڈن کی صدارتی مہم کے آغاز کے موقعے پر بھی یہی جیکٹ پہن رکھی تھی۔Jill Biden wears jacket with ‘Love’ message, draws comparison with Melania Trumpواضح ہے کہ جو بائیڈن سے اپنی 43 سالہ شادی کے دوران وہ سینیٹ سے لے کر صدارتی انتخابی مہم اور پھر وائٹ ہاؤس میں براک اوباما کے نائب صدر کے عہدے تک اپنے شوہر کے ساتھ ایک محافط کی طرح کھڑی رہیں۔ وہ بیک وقت ایک بیوی، ماں، دادی اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے ساتھ معلمہ اور ایک مشہور مزاح نگار بھی ہیں۔

جب سینیٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے جو بائیڈن ڈیلاوئر سے واشنگٹن کا سفر کرتے تھے، جل بائیڈن ایک ٹیچر کی حیثیت سے اپنا کیریئر بنا رہی تھیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف ڈیلاوئیر سے دو ماسٹرز ڈگریاں حاصل کی اور پھر سال 2007 میں ایجوکیشن میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کی۔

 

Related Posts