ایم کیو ایم کی طرح جماعت اسلامی بھی تقسیم کی سیاست کر رہی ہے،سعیدغنی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان نے عارف نقوی کی کمپنی کو 28 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا، سعید غنی
عمران خان نے عارف نقوی کی کمپنی کو 28 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا، سعید غنی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ کی اپوزیشن جماعتیں اس وقت وفاقی حکومت کی بی ٹیم بنی ہوئی ہیں،ایم کیو ایم نے ہمیشہ تقسیم کی سیاست کی اور آج جماعت اسلامی بھی تقسیم کی سیاست کر رہی ہے۔ 2008 میں ایم کیو ایم کو صرف اس لئے حکومت میں شامل کیا تاکہ کراچی کا امن برقرار رہ سکے۔

وزیر اطلاعات و محنت سندھ نے کہا کہ سانحہ ٹنڈوالہیار ایک آپسی جھگڑا ہے، جسے ایم کیو ایم لسانی فسادات بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ آفاق احمد کی جانب سے پختونوں کے لئے دئیے گئے بیان اور گذشتہ روز ٹنڈوالہیار میں جس طرح لسانی فسادات کو ہوا دینے کی کوشش سندھ کو لسانی فسادات میں جھوکنے کی سازشیں ہیں۔

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (اے پی ایم ایس او) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی طلبہ تنظیموں کے سینکڑوں عہدیداران اور کارکنان پیپلز پارٹی کے ذیلی ونگ پی ایس ایف میں شامل ہوئے ہیں، یہ اس بات کی دلیل ہے کہ سندھ بھر میں پیپلز پارٹی واحد عوامی پارٹی ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ آج ایم کیو ایم کے طلبہ ونگ اے پی ایم ایس او کے بہت سے لوگ پی پی پی میں شامل ہورہے ہیں اور بھی مختلف طلبہ تنظیموں کے کارکنان پی پی پی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس تاثر کو غلط ظاہر کرتا ہے کہ پی پی صرف سندھیوں کی جماعت ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ ہر قوم کے لوگ موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے تقسیم کی سیاست کے خاتمہ، لسانی سیاست اور تمام زبانوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کو ساتھ لے کر چلنے کے پیغام کو مزید آگے لے کر جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ملک میں صدارتی نظام کی باتیں بلی کے خواب میں چھیچھڑے ہیں،علی زیدی

سعید غنی نے کہا کہ آج اردو بولنے والے نوجوانوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت ایم کیو ایم کے لئے واضح پیغام ہے کہ پیپلز پارٹی اردو بولنے والوں کی بھی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے۔ اس موقع پر اے پی ایم ایس او کے سابق سیکٹر انچارج امان شاہد نے کہا کہ آج ہم پیپلز پارٹی میں ایک سوچ اور فکر لے کر ایم پی ایم ایس او کو خیرآباد کرکے آگئے ہیں۔

Related Posts