جماعت اسلامی کا 3اپریل کو سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں مہنگائی کیخلاف مارچ کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، سراج الحق
قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، سراج الحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے، اصلاح معاشرہ، کرپشن فری و اسلامی پاکستان کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔

22مارچ کو سندھ بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے جبکہ 3اپریل کو سکھر میں مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں مہنگائی کیخلاف تاریخی مارچ ہوگا۔معیشت کی بحالی،ملکی خوشحالی،مہنگائی سمیت تمام بحرانوں کا حل ملک میں شریعت کا نفاذ اور دیانتدار قیادت ہے۔

مزید پڑھیں:مسلم لیگ ن کا پیپلزپارٹی اور جے یوآئی کیساتھ ملکر مہنگائی کیخلاف احتجاج کا عندیہ

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی سندھ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ حکومتی نااہلی اور کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کا جنیا مشکل بنادیا گیا ہے، عوام مہنگائی کیخلاف اور کرپشن فری پاکستان کیلئے جماعت اسلامی کی جدوجہد کا ساتھ دیں،عوام نے خدمت کا موقع دیا تو جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت ملک وقوم کی تقدیر بدل دے گی۔

Related Posts