سیالکوٹ میں جلسہ کرنا ہمارا بنیادی حق ہے، اس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، شہباز گل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے سیالکوٹ جلسے میں ہونے والی پولیس کارروائی کے حوالے سے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں جلسہ کرنا ہمارا بنیادی حق اور اس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ سیالکوٹ میں امپورٹڈ حکومت کی غنڈہ گردی دیکھی، جلسہ کرنا ہمارا بنیادی حق ہے اور اس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔

 شہباز گل کا کہنا ہے کہ چند دنوں کی مہمان حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں جس کا واضح ثبوت سیالکوٹ میں کی جانے والی غنڈہ گردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت عوامی دباؤ کی تاب نہیں لا سکی اور فسطائی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

خیال رہے کہ سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے آج ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے دوران عثمان ڈار سمیت متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 سیالکوٹ میں ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلسہ کرنے پر پی ٹی آئی کے کارکنان کوپولیس کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سيالکوٹ: بلااجازت جلسے کی تیاریاں، عثمان ڈار سمیت 40 کارکن گرفتار

تحریک انصاف کے پر امن کارکنان پر پولیس نےآنسو گیس کی شیلنگ کے بعد لاٹھی چارج کرتے ہوئے جلسے کی انتظامات کو درہم برہم کرنا شروع کر دیا۔

عثمان ڈار اور دیگر گرفتار کارکنان کو نارووال جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر عثمان ڈار نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آج سیالکوٹ ضرور آئے گا، جیل میں ڈالنے سے عمران خان کے لئے محبت کم نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، ہم باہر نکلیں گے اور پھر جلسہ کرے گے، ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Related Posts