امریکی حکام کے آئی فونز پر ہوئے سائبر حملوں میں اسرائیل کا کردار سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی حکام کے آئی فونز پر ہوئے سائبر حملوں میں اسرائیل کا کردار سامنے آگیا
امریکی حکام کے آئی فونز پر ہوئے سائبر حملوں میں اسرائیل کا کردار سامنے آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: اسرائیلی جاسوسی ادارے NSO نے امریکی وزارت خارجہ کے حکام کے فونز ہیک کرلئے۔

برطانوی میڈیا نے اس معاملے سے واقف چار نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی جاسوسی فرم NSO گروپ کے اسپائی ویئر کا استعمال کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے کم از کم 9 حکام کے فون ہیک کئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہیکنگ نے یوگنڈا میں مقیم امریکی حکام کے آئی فونز کو نشانہ بنایا جن پر ملک سے متعلق مسائل پر کام جاری تھا۔تاہم اس بات کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا ہے کہ سائبر حملوں میں کون اشخاص ملوث ہیں۔

دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیہ فوجی چوکی پر درجنوں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قلندیہ فوجی چوکی پر درجنوں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں،شہری فوجی چوکی کی طرف بڑھے اور قابض فورسز پر پتھر اور مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے۔

فلسطینیوں نے چوکی پرقابض فوج کی مسلسل من مانی اقدامات کے خلاف احتجاج کیا اور قابض فوج کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

مزید پڑھیں: چین نے مائیکرو سافٹ پر سائبر حملوں کے الزامات مسترد کردیے

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے چوکی کو دونوں سمتوں سے بند کر دیا اور شہریوں اور گاڑیوں کو وہاں سے گزرنے سے روک دیا جس سے ٹریفک جام ہو گئی۔

Related Posts