یروشلم میں اسرائیلی پولیس کا مسجدِ اقصیٰ پر حملہ، درجنوں مظلوم فلسطینی زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یروشلم میں اسرائیلی پولیس کا مسجدِ اقصیٰ پر حملہ، درجنوں مظلوم فلسطینی زخمی
یروشلم میں اسرائیلی پولیس کا مسجدِ اقصیٰ پر حملہ، درجنوں مظلوم فلسطینی زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

یروشلم میں اسرائیلی پولیس نے مسلمانوں کے قبلۂ اوّل مسجدِ اقصیٰ پر حملہ کردیا جس کے دوران درجنوں مظلوم فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی پولیس نے مسجدِ اقصیٰ پر حملہ کیا اور فلسطینی نوجوانوں پر ربر کی گولیاں اور گرینیڈ پھینکے جس سے فلسطین میں جاری خانہ جنگی اور کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔

رات گئے مسجدِ اقصیٰ پر کیے گئے حملے کے نتیجے میں کم از کم 178 فلسطینی اور 6 اسرائیلی افسران زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب مشرقی یروشلم میں ہزاروں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے جنہیں سیکڑوں اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ 

اسرائیل، یروشلم اور مقبوضہ مغربی کنارے پر رمضان المبارک کے دوران کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جس پر امریکا اور اقوامِ متحدہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین کو معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

قبل ازیں نمازِ جمعہ کیلئے ہزاروں فلسطینیوں نے مسجدِ اقصیٰ کو گھیرے میں لے لیا۔ متعدد افراد نے اسرائیل کی جارحیت اور پولیس کی بلا اشتعال کارروائیوں کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جو وقت گزرنے کے ساتھ پر تشدد رخ اختیار کر گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کورونا کے باعث ہلاک ہوگیا

Related Posts