بھارت کے معروف انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کرونا سے ہلاک ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کے معروف انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کرونا سے ہلاک ہوگئے
بھارت کے معروف انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کرونا سے ہلاک ہوگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دہلی : بھارت کا مشہور انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کرونا وائرس میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوگیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 61 سالہ چھوٹا راجن کی موت دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سروسز اسپتال میں ہوئی ہے۔

دوسری جانب دہلی پولیس حکام بھی بھی چھوٹا راجن کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق چھوٹا راجن کو پولیس نے 2015 میں انڈونیشیا سے گرفتار کیا تھا اور وہ تہاڑ جیل میں قید تھا۔

میڈیا کے مطابق سال 2011 میں بھارتی عدالت نے صحافی جیوتر مائیدے کے قتل کے جرم میں چھوٹا راجن کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق چھوٹا راجن پر ممبئی میں قتل اور بھتہ خوری کے کم از کم 70 مقدمات درج تھے۔

ممبئی میں اس کے خلاف درج تمام مقدمات سی بی آئی کو منتقل کردیے گئے تھے جبکہ اس کے خلاف مقدمہ چلانے کےلیے ایک خصوصی عدالت قائم کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ کرونا کی تشخیص کے بعد بھارتی گینگسٹر کو 26 اپریل کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو بیرون ملک جانےکی اجازت مل گئی

Related Posts