اسرائیل کا ایران پر جوابی حملہ، ڈورن سے کتنا نقصان ہوا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Israeli missiles hit site in Iran
ABC NEWS

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: اسرائیل نے عید پر ایران کی جانب سے میزائل و ڈرونز کے حملے کے جواب میں جمعرات کی شب ایران پر ڈورن حملہ, کردیا، اے بی سی نیوز نے تصدیق کردی۔

ایران کی فارس نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ وسطی شہر اصفہان کے ہوائی اڈے پر دھماکے کی آواز سنی گئی تاہم فوری طور پر اس کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے اصفہان، شیراز اور تہران کے شہروں کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں، ابتدائی طور پر حملے میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایران کے یورینیم افزودگی کے پروگرام کا مرکز نطنز سمیت کئی ایرانی جوہری سائٹس اصفہان صوبے میں واقع ہیں۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ڈیٹا بیس پر تعینات ایئر مینوں کو ایک نوٹس کے مطابق تہران کا امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ تمام پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ٹریکنگ ویب سائٹ پر دکھائے گئے پرواز کے راستوں کے مطابق ایمرٹس اور فلائی دبئی کی کچھ پروازیں جو جمعہ کے روز صبح سویرے ایران کے اوپر سے پرواز کر رہی تھیںوہ اچانک فضائی حدود سے دور ہو گئیں۔

واضح رہے کہ ایران نے دمشق میں ایرانی قونصلیٹ پر اسرائیلی حملے کے جواب میں سیکڑوں میزائل اور ڈرونز داغے تھے تاہم زیادہ تر ایرانی ڈرون اور میزائل اسرائیلی حدودتک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرائے گئے لیکن اسرائیل نے کہا تھا کہ وہ جوابی کارروائی کرے گا۔

تجزیہ کار اور مبصرین اسرائیل غزہ جنگ کے باقی خطوں میں پھیلنے کے خطرات کے بارے میں خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

Related Posts