اسلام آباد میں پانچ سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

islamabad police arrested man
islamabad police arrested man

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: تھانہ کھنہ کے علاقے پنڈوریاں میں پانچ سالہ بچے کے ساتھ زیادتی میں ملوث ثاقب نواز نامی ملزم 2 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ کھنہ کے علاقے پنڈوریاں میں پانچ سالہ بچے کے ساتھ شیطانی کھیل کھیلنے والے ملزم ثاقب نواز کو پولیس نے 2 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے بچے کو گھر سے دکان پر جاتے ہوئے زبردستی پکڑ کر زیادتی کا نشانہ بناڈالا، بچے کے والد ناصر سلیم نے تھانہ میں اطلاع دی کہ ملزم ثاقب نواز نے اس کے بچے سے زیادتی کی ہے ۔

پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور دیگر ذرائع سے ملزم ثاقب نواز کو 2 گھنٹے کے اندر اندر ٹریس کر کے گرفتار کر لیاجبکہ ایس پی رورل زون ملک نعیم اقبال کی ہدایت پر فوری طور پر مقدمہ درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع ننکانہ صاحب کی رہائشی کا وزیر داخلہ کے بھائی پر خاوند کو اغوا کرنے کا الزام

ڈی ایس پی سردار غلام مصطفیٰ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کھنہ محمد گلفراز ،ایس آئی قاسم ضیاء معہ ٹیم نےملزم کی گرفتاری کیلئے اہم رول ادا کیا اورآئی جی اسلام آباد اور ڈی ائی جی آپریشنز نے پوری ٹیم کو شاباش دی۔

Related Posts