سیف علی اور کرینہ کپور کے دونوں بیٹوں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیف علی اور کرینہ کپور کے دونوں  بیٹوں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
سیف علی اور کرینہ کپور کے دونوں  بیٹوں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے دونوں بیٹوں کی ایک ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

اداکارہ کرینہ کپور نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کی ماں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر ایپ انسٹاگرام پر پیغام شیئر کیا ہے۔

بالی ووڈ میں بیبو کے نام سے معروف کرینہ کپور نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے دونوں بیٹوں کی تصویر شیئر کی جو بھائیوں کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کررہی ہے۔

 

تصویر میں اداکار سیف علی خان  کے بڑے بیٹے تیمور خان نے اپنے چھوٹے بھائی کو گود میں لیا ہوئے ہیں اور وہ بےحد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

کرینہ کپور نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ دونوں مجھے اُمید دلاتے ہیں کہ آنے والا کل آج سے بہتر ہوگا۔‘

اداکارہ کرینہ کپور نے لکھا کہ ’دُنیا بھر کی طاقتور اور مضبوط ماؤں کو ہیپی مدرز ڈے۔‘

واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان سال 2012 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں پہلے بچے کی ولادت 20 دسمبر 2016 میں ہوئی تھی جبکہ اُن کے دوسرے بیٹے کی پیدائش رواں سال 21 فروری کو ہوئی تھی۔

تاہم ابھی تک کرینہ اور سیف کی جانب سے اُن کے چھوٹے بیٹے کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی عوام دشمن پالیسیوں سے غربت میں 30 فیصد اضافہ  ہوا، بلاول بھٹو

Related Posts