موسیقی کا نیا سفر شروع، عاطف اسلم نے نئے گانے رفتہ رفتہ کا پوسٹر ریلیز کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موسیقی کا نیا سفر شروع، عاطف اسلم نے نئے گانے رفتہ رفتہ کا پوسٹر ریلیز کردیا
موسیقی کا نیا سفر شروع، عاطف اسلم نے نئے گانے رفتہ رفتہ کا پوسٹر ریلیز کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے موسیقی کا نیا سفر شروع کرتے ہوئے اپنے نئے گانے رفتہ رفتہ کا پوسٹر شیئر کردیا ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں گلوکار عاطف اسلم نے اداکارہ سجل علی کے ہمراہ اپنے نئے گانے رفتہ رفتہ کا پوسٹر شیئر کیا۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

پوسٹر کے ہمراہ گلوکار عاطف اسلم نے کیپشن میں لکھا کہ محبت کا اس طرح تجربہ کریں جسے پہلے آپ نے کبھی محسوس نہیں کیا جس پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

دونوں فنکاروں کے مداحوں نے عاطف اسلم کے نئے گیت رفتہ رفتہ کا انتظار شروع کردیا ہے جس کی میوزک ویڈیو جلد ریلیز کی جائے گی۔سجل علی نے بھی سوشل میڈیا صارفین کو یہی خبر سنائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly)

قبل ازیں عاطف اسلم نے اداکارہ سجل علی کے ہمراہ اپنا گانا دل جلانے کی بات ریلیز کیااور اپنے مداحوں کو انسٹا گرام پر اپنے پیغام کے ذریعے اس کی خبر دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار عاطف اسلم کا گیت دل جلانے کی بات ریلیز ہوا جس کی ویڈیو مختصر وقت میں لاکھوں افراد نے دیکھ لی۔

 انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں جون کے آخری دنوں میں عاطف اسلم نے اعلان کیا کہ دل جلانے کی بات ریلیز کردیا گیا ہے۔ یو ٹیوب پر گیت کو 24 گھنٹوں میں 15 لاکھ افراد نے دیکھ لیا۔

مزید پڑھیں: عاطف اسلم کا گیت دل جلانے کی بات ریلیز، لاکھوں افراد نے ویڈیو دیکھ لی

Related Posts