ایران کی نئی دھمکی نے عالمی منڈی ہلا دی! خام تیل 24 جولائی کے بعد بلند ترین سطح پر

تازہ ترین

تازہ ترین

مشرق وسطیٰ میں طویل جنگ کے خدشات بڑھنے اور ایران کی جانب سے کسی بھی نئے امریکی حملے کا جواب دینے کی دھمکی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے 34 سینٹ یا 0.35 فیصد اضافے کے بعد 97.34 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت میں 1.15 ڈالر یا 1.26 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 92.63 ڈالر فی بیرل پر ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری سیشن کے دوران برینٹ کی قیمت 24 جولائی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Related Posts