اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کل رات سے گیس غائب! ایس این جی پی ایل نے وجہ بتادی

تازہ ترین

تازہ ترین

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے مین گیس پائپ لائن پر کام کے باعث وفاقی دارالحکومت کے متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

ایس این جی پی ایل کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق کھنہ پل، سروس روڈ ایسٹ اور اسلام آباد ایکسپریس وے کے قریب مین پائپ لائن منقطع کیے جانے کے باعث گیس کی فراہمی 7 ستمبر کی رات 9 بجے سے 8 ستمبر کی صبح 5 بجے تک معطل رہے گی۔

کمپنی کے مطابق گیس بندش سے غوری ٹاؤن سے فیض آباد ایسٹ سروس روڈ، لہتراڑ روڈ، کھنہ پل سے برما ٹاؤن، سوہان، غوری ٹاؤن، گلبرگ، شکریال، رحمان گارڈن اور ان سے ملحقہ علاقوں کے صارفین متاثر ہوں گے۔

ایس این جی پی ایل نے متاثرہ علاقوں کے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ گیس کی بندش کے دوران ضروریات پوری کرنے کے لیے پیشگی متبادل انتظامات کرلیں۔

حکام نے شہریوں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہنے کے لیے گیس کی فراہمی معطل ہونے کے دوران تمام گیس آلات بند رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Related Posts