ایرانی کمانڈر کی شہادت پر سپریم لیڈر آیت اللہ خامنا ای کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایرانی کمانڈر کی شہادت پر سپریم لیڈر آیت اللہ خامنا ای کا 3 روزہ سوگ کا اعلان
ایرانی کمانڈر کی شہادت پر سپریم لیڈر آیت اللہ خامنا ای کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد (سیّد یاسین ہاشمی): بغداد پر امریکی فضائیہ کے حملے میں شہید ہونے والے ایرانی کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ایرانی قیادت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔

برادر اسلامی ملک ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سیّد علی خامنا ای نے میجر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملک  بھر میں سوگ کا اعلان کیا۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سیّد علی خامنا ای نے کہا کہ جن مجرموں نے میجر جنرل سلیمانی کو شہید کیا، سخت سزا ان کے انتظار میں ہے۔

آیت اللہ خامنا ای نے کہا کہ (حملہ آوروں کے خلاف) مزاحمتی تحریک اب مزید قوت سے شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمت کار جنرل سلیمانی کے قاتلوں کو کڑی سزا دیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی فضائیہ کے حملے میں قاسم سلیمانی نامی ایرانی کمانڈر سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جاں بحق ہونے والے  میجر جنرل قاسم سلیمانی ایران کی القدس فورس کے کمانڈر تھے جن کے جاں بحق ہونے کی تصدیق امریکی وزارتِ دفاع کی طرف سے سامنے آئی۔

مزید پڑھیں:  بغداد ائیرپورٹ پر حملہ، ایرانی کمانڈر سمیت9 جاں بحق 

Related Posts