ایران سعودیہ مذاکرات، کوئی نتیجہ اخذ کرنا قبل ازوقت ہوگا، سعودی عرب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایران سعودیہ مذاکرات، کوئی نتیجہ اخذ کرنا قبل ازوقت ہوگا، سعودی عرب
ایران سعودیہ مذاکرات، کوئی نتیجہ اخذ کرنا قبل ازوقت ہوگا، سعودی عرب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ریاض:سعودی وزارتِ خارجہ کے ایک اعلی عہدہ دار نے ایران سے مذاکرات کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ان کا مقصد علاقائی کشیدگی کا خاتمہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس بات چیت کے حاصلات کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا کیونکہ سعودی عرب قابلِ تصدیق اقدامات دیکھنا چاہتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ میں شعبہ پالیسی پلاننگ کے سربراہ سفیر رائد کریملی نے پہلی مرتبہ دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان براہ راست بات چیت کی تصدیق کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان موجودہ مذاکرات کا مقصد خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے طریقوں کی تلاش ہے۔

انھوں نے کہاکہ ہمیں امید ہے، یہ مذاکرات کامیاب ہوں گے لیکن ان سے کوئی نتیجہ اخذ کرنا قبل ازوقت ہوگا۔ہمارا تجزیہ محض دعووں پر نہیں بلکہ قابل تصدیق اقدامات پر مبنی ہوگا۔

انھوں نے اس بات چیت کی تفصیل فراہم کرنے سے انکار کیا لیکن علاقائی حکام اور ذرائع نے بتایا کہ دونوں ملکوں نے یمن میں جاری بحران اور 2015 میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے شدہ جوہری سمجھوتے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

Related Posts